دنیا کے ممتاز اخبارات کے ناشرین نے عالمی سطح پر اشتہارات کے روکنے کے لئے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی جسے حرف عام میں’ ایڈ بلاکنگ ٹیکنالوجی‘ بھی کہا جاتا ہے ، اس کے بڑھتے ہوئے استعمال پر قابو پانے کے لئے ایک بین الاقوامی ٹاسک فورس کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے ۔
ناشرین کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیاگیا ہے کہ آن لائن تشہیر کےلئے باقاعدہ قواعد و ضوابط اور
اصول وضع کئے جائیں جن سے صارفین کے ادب و احترام میں بھی کوئی کمی نہ آئے اور خبروں کی آزادانہ اشاعت کو برقرار رکھنے میں بھی مدد مل سکے ۔
اس حوالے سے ناشرین کی تنظیم ”وان ایفرا“کا پیرس میں ایک اہم اجلاس بھی ہوا جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ یورپ، شمالی امریکا اور ایشیا سے تعلق رکھنے والے پبلشرز پر مشتمل مجوزہ ٹاسک فورس پبلشرز کے لئے ایک معلوماتی مرکز کے طور پر کام کرے گی جسے ”وان ایفرا“کی حمایت حاصل ہوگی